وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے وزیر اعظم پاکستان کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق نے یہاں وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں ملاقات کی

کوئٹہ۔ 04 آگست ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے وزیر اعظم پاکستان کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق نے یہاں وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں ملاقات کی صوبائی وزراء سردار فیصل جمالی ،علی مدد جتک ، سیکرٹری صحت محمد صالح بلوچ ، نیشنل پولیو کوارڈینیٹر کیپٹن ریٹائرڈ محمد انوار الحق، کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات اور کوآرڈینیٹر ایمرجنسی آپریشن سینٹر انعام خان مندوخیل بھی اس موقع پر موجود تھے

 

ملاقات میں صوبے میں پولیو کی روک تھام ، انسداد پولیو مہم کی بلوچستان میں کامیابی سے روانی اور متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا وزیراعلیٰ سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق نے کہا کہ بلوچستان سے پولیو کے کیسز رپورٹ ہونا باعث تشویش ہے جس کے لئے آئندہ تین ماہ کے دوران صوبے میں خصوصی انسداد پولیو مہم شروع کی جائے گی یہ مہم رواں سال کے ماہ ستمبر ، اکتوبر اور نومبر میں عمل میں لائی جائے گی

 

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,896

وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پولیو مہم کی بلوچستان میں احسن انداز سے روانی کے لیے انسداد پولیو ٹیموں کو مکمل انتظامی تعاون فراہم کیا جائے گا اور پولیو پروگرام میں کسی بھی قسم کا رخنہ ڈالنے والوں کے خلاف سختی سے کاروائی کی جائے گی وزیراعلیٰ نے سیکریٹری صحت کو ہدایت کی کہ محکمہ صحت پولیو اور حفاظتی ٹیکہ جاتی پروگرام میں کسی بھی کوتاہی کا مظاہرہ نہ کرے اور اس حوالے سے ایک معیاری مہم چلائی جائے انہوں نے ہدایت کی کہ ہائی رسک والے اضلاع میں ای پی آئی  اگلے چند ماہ تک تواتر سے چلایا جائے

 

انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز کی زیر نگرانی انسداد پولیو پروگرام کی مہم کو کامیابی سے رواں رکھا جائے گا اور اس ضمن میں کسی بھی قسم کی انتظامی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے کہا کہ پولیو پروگرام کی کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ اس پروگرام سے متعلق عوامی سطح پر شعور کو اجاگر کیا جائے اس سلسلے میں علماء کرام ذرائع ابلاغ اور سول سوسائٹی کا کردار کلیدی ہے تاکہ اس مرض کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.