میڈیا کی زندہ کو مردہ قرار دینے کی روایت برقرار

کافی عرصہ پی ٹی وی کوئٹہ اسٹیشن پر بھی اپنے فن کے جوہر دکھاچکے ہیں جبکہ ان کا آبائی علاقہ بھی کوئٹہ ہے

بلوچستان24

معروف ٹی وی اداکار اور پروڈیوسر عابد عی گزشتہ دو ماہ سے شدید علیل ہیں اور ہسپتال میں زیر علاج ہیں

بیماری کی اطلاع ان کی بیٹیوں ایمان علی اور رحمہ علی نے سوشل میڈیاپر دیں اور مداحوں سے ان کی صحت یابی کیلئے بھی درخواست کی

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,919

رحمہ علی نے گزشتہ روز انسٹا گرام پر پوسٹ کی تھی کہ ڈاکٹرز نے ان کے والد کو جواب دیدیا ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر ایسی خبریں سامنے آئیں کہ عابد علی کا انتقال ہوگیا جو تیزی سے وائرل ہوگئیں

تاہم ایمان علی اور رحمہ نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے جھوٹی افواہیں پھیلانے والوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا

رحمہ علی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میرے والد عابد علی زندہ ہیں اورزندہ رہینگے ہسپتال میں سورہے ہیں خدارا غلط خبریں نہ چلائیں جب تک زندہ ہیں زندہ رہنے دیں

ستا سٹھ سالہ عابد علی نے اپنے کیریئرمیں کئی بڑے ڈراموں میں کام کیا ہے اور ایک منجھے ہوئے اداکار ہیں

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.