کوئٹہ۔جلوس کے روٹس کی صفائی کا کام مکمل

کوئٹہ:

ایڈمنسٹریٹر طارق جاوید مینگل نے اپنی میٹروپولیٹن کارپوریشن کی ٹیم کے ہمراہ ہزارہ ٹاون میں محرم الحرام کے جلوس روٹ پر جاری پیچ ورک، روڈ ریمپ، سٹیل سٹینر، پی وی سی سلیب سٹریٹ لائٹس، صفائی و دیگر ترقیاتی کام کا معائنہ کیا جس کے بعد ایم پی اے قادر علی نائل، شیعہ کانفرنس کے سینئیر نائب صدر آغا مسرت سے ملاقات کی اور جاری انتظامات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا

انہوِں نے اطمینان کا اظہار کیا۔ ایڈمنسٹریٹر رات گئے علمدار روڑ بھی گئے اور شیعہ کانفرنس کے اکابرین سے مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا صدر شیعہ کانفرنس نے انتظاما ت پر اطمینان کا اظہار کیا ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ نے انھیں اپنی اور ٹیم کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں