دریائے چناب میں درمیانے درجے کا سیلاب، ملتان کی نواحی بستیاں زیر آب

0

ملتان :  دریائے چناب میں درمیانے درجے کے سیلاب نے ملتان کے نشیبی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لینا شروع کر دیا ہے جس سے مختلف بستیاں زیر آب آنے سے درجنوں مکانات متاثر ہونے کیساتھ فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

دریائے چناب نے ملتان کی نشیبی بستیوں میں تباہی شروع کر دی ہے جس کی وجہ سے بستی امروٹ، لنگڑیال اور بندہ سیندیلہ میں مکانات کے ساتھ فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے لیکن اسکے باوجود ضلع انتظامیہ نے تاحال پانی کے تیز بہاو کو روکنے کے لیئے متعلقہ بستیوں میں بند نہیں باندھا جس سے متاثرہ بستیوں کے مکینوں کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔

چیف وہپ عامر ڈوگر کا کہنا ہے کہ دریائے چناب میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے جس کو کنٹرول کرنے کے لیے کاوشیں کر رہے ہیں تاہم دریائی بیٹ کے مکین بھی جانی اور مالی نقصان سے بچنے کے لیئے متعلقہ محکموں سے تعاون کریں۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,750

دریائی پانی مختلف بستیوں کے درجنوں مکانات بہا لے گیا ہے جبکہ یہی صورتحال فصلوں کے حوالے سے بھی ہے۔

ملتان ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.