تہران: کورونا وائرس کیسز میں اضافہ، ایک ہفتے کا لاک ڈاؤن

ایران کے دارالحکومت تہران میں کورونا وائرس کیسز میں اضافے پر ایک ہفتے کا لاک ڈاؤن کر دیا گیا، تعلیمی ادارے، مساجد، عوامی مقامات بند کردیے گئے، جبکہ ہر قسم کی سماجی تقریبات پر بھی پابندی ہوگی۔

ماہرین کی جانب سے تہران میں کورونا وائرس کیسز میں پانچ گنا اور اموات میں تین فیصد اضافے کا خدشہ ظاہر کرنے کے بعد لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا جو 9 اکتوبر تک جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,938

دوسری طرف ایرانی صدر حسن روحانی نے کورونا وائرس پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانوں اور سخت سزا کا اعلان کیا ہے، پابندیوں پر عمل نہ کرنے والے سرکاری ملازمین کو ایک سال کے لیے معطل کیا جاسکتا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.