حکومت پاکستان کا ایک اور بڑا فیصلہ، افغانستان ٹرانزٹ ٹریڈ میں کئی اشیا کو منفی لسٹ میں ڈال دیا

پاکستان نے افغانستان ٹرانزٹ ٹریڈ میں کئی اشیا کو منفی لسٹ میں ڈال دیا، وزارت تجارت نے نوٹیفیکشن جاری کردیا ۔

وزارت تجارت کے مطابق منفی لسٹ میں وہ تمام اشیا ہیں جن کی اسمگلنگ کے خدشاد ہیں۔ ان اشیا میں ٹائر،چائے کی پتی ، گھریلو الیکٹرانک اشیاء ،کاسمیٹک  وغیر شامل ہیں، ان اشیاء میں خشک میوہ جات ،پھل اور ویکیوم فلاسک بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

وزارت تجارت نے اس سلسلے میں ایس آر او 1397 جاری کردیا ہے۔

وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ ان احکامات کا اطلاق پہلے سے پورٹ پت پہنچے ہوئے کنسائمنٹ پر نہیں ہوگا، جبکہ اس پابندی کا اطلاق ان اشیاء پر بھی نہیں ہوگا جو کہ امدا کی مد میں بھیجی گئی ہوں

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.