ایرانی مداخلت ،لبنانی وزیراعظم کا مستعفی ہونے کا اعلان

ریاض: لبنانی وزیراعظم سعد الحریری نے سعودی ٹی وی پر براہ راست خطاب کے دوران مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ ایران خطے کو تباہی کی طرف دھکیل رہا ہے، لبنان کی تنظیم حزب اللہ مکمل طور پر ایران کی گرفت میں ہے

دونوں لبنان کے علاوہ دیگر عرب ممالک میں بھی عدم استحکام کی وجہ بن رہے ہیں، اگرایران کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو نہ روکا گیا توانتشار کی آگ پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,886

سعد الحریری نے کہا کہ ایران خطے کا کنٹرول حاصل کرکے شام و عراق میں اپنی من مانیاں کرنا چاہتا ہے اور اس مقصد کے لیے وہ خطے میں انتشار کی ہوا کو فروغ دے رہا ہے

لیکن وہ اپنی ہی دشمنی کی لگائی ہوئی آگ میں خود جل کر راکھ ہوجائے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.