مانیٹرنگ ڈیسک
مسلمانوں کو سچے دل و اخلاص سے توبہ کرنے کی ضرورت ہے،بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے شدید خشک سالی کا سامنا ہے۔
سنجاوی میں باران رحمت کیلئے پورے سنجاوی میں تین روزے رکھنے کے بعد گھوڑا ہسپتال قبرستان والا گرؤنڈ میں نماز استقساء ادا کی گئی ۔
نماز استقسا ء سے مولانا مولوی شیر جان،شیخ الدیث مولوی غوث الدین،مولوی بختیار ،حفیظ جمال الدین،مولوی اختر محمد اور دیگر علماء کرام نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو اجتماعی طور پر سچے دل اور اخلاص سے توبہ کرنے کی ضرورت ہیں ۔
کیونکہ ہر مسلمان گناہوں سے بھرا ہوا ہے ہم کو مشترکہ طور پر رب ذولجلال کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے رب کے حضور سجدہ ریز ہوکر ہر مسلمان اخلاص سے توبہ کریں۔
علماء کرام نے کہا کہ خشک سالی بھی ہمارے اپنے عمال کا نتیجہ ہے۔
مسلمانوں کو اللہ تعالیٰ کی نعمتوں اور برکتوں سے مایوس نہیں ہونا چائیں۔اللہ تعالیٰ مسلمانوں کی دُعائیں اور روزے ضرور قبول کریگا۔کافی عرصے سے بارشیں نہ ہونے کے باعث خشک سالی کا سامنا ہے۔جسکے باعث مال مویشی ہلاک اور فصلیں مکمل طور پر تباہ ہوئے ۔
باران رحمت کیلئے اجتماعی طور پر دُعا کر وائی گئی۔