لورالائی : ویب رپورٹر
میونسپل کمیٹی لورالائی کا بجٹ اجلاس وائس چیر مین سردار جعفر خان اتما نخیل کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ جس میں میونسپل کمیٹی لورالائی کا مالی سال 2017-18کا مجموعی ترقیاتی وغیر ترقیاتی بجٹ 61کروڑ 87لاکھ41ہزارنو سو 54روپے پیش کیا گیا جسے اتفاق رائے سے منظور کیا گیا ۔
جس میں 44کروڑ 2لاکھ ترقیاتی سکیمات کیلئے رکھے گئے ہیں جبکہ غیر ترقیاتی اخراجات تنخواہوں اوردیگر کیلئے 17کروڑ 85لاکھ41ہزار نو سو 54 روپے رکھے گئے ہیں ۔
بجٹ اجلاس کے بعد پوسٹ بجٹ بر یفنگ دیتے ہوئے چیر مین میونسپل کمیٹی لو رالائی نعمت اللہ جلالزئی نے صحا فیوں کو ترقیاتی اور غیر ترقیاتی بجٹ کی تفصیلات بتائیں ۔
اس موقع پر وائس چیر مین سردار جعفر خان اتمانخیل ،چیف آفیسر حاجی ارباب اور کو نسلر ان میونسپل کمیٹی حاجی پائند خان عوام، عبدالسلام حمزہ زئی ، صاحب خان ،میر زاہد خان ،امجد خان بلوچ ،حبیب للہ، وسیم خان ترین، نوید اعظم، چوہدری چاند اصغر ،رضا محمد ناصر ،حا فظ ثنا ء الحق ،حاجی عبدالخالق خالو ناصر،داود شاہ ناصر ،یونس خان اتمانحیل ، حاجی مسکین ،مالک حیدرزئی،بخت کبزئی و دیگر اکاونٹ آفیسر، اکاونٹ اسسٹنٹ ،اکاونٹ کلرک بھی موجود تھے۔
نعمت اللہ جلالزئی نے کہا کہ لورالائی کی آبادی اور شہر کے مسائل بہت زیادہ ہیں اور کار پور یشن کا بجٹ ہی ان مسائل کو حل کر سکتی ہے جبکہ لورالائی شہر کو میو نسپل کمیٹی کا درجہ حاصل ہے ۔
ہم نے اپنے محدود وسائل میں ترجیحی بنیادوں پر تر قیاتی بجٹ کوکل 33اسکیمات کیلئے رکھا ہے۔ جبکہ ہمارے بجٹ کا زیادہ حصہ غیر ترقیاتی بجٹ تنخواہوں اور دیگر کی نذر ہو جاتا ہے۔
ترقیاتی بجٹ 44کروڑ2لاکھ روپے میں سے 2کروڑ روپے برائے خریداری مشینری منظور شدہ 2014-15 کے بیلنس میں موجود ہیں PSDPگرانٹ برائے 2015-16کے4کروڑ 34لاکھ 10ہزار میونسپل کمیٹی کے پاس موجود ہیں اور بجٹ میں کل خسارہ 27کروڑ33لاکھ80ہزار ہے جسکی ہم صوبائی حکومت سے توقع کرتے ہیں کہ وہ پورا کرے گی ۔
انہوں نے کہا کہ تر قیاتی اسکیمات میں گریڈ 19-18اور سرکاری ملازمین کے کوارٹرزکی تعمیر ،کرسچن سٹاف گودی محلہ کے کوارٹرز کی تعمیر و مرمت ، مسلم سنیٹری سٹاف کے کوارٹرز کی مر مت ، میونسپل کمیٹی کی مشینری ، میو نسپل کمیٹی دفتر میں دو اضافی کمروں کی تعمیر ،مرمت شادی ہال ، ریسٹ ہاوس ، اور چیف آفیسر ہاوس ، لورالائی ٹاون میں گلیوں اور سڑکوں کی پختگی اور نالیوں کی پختگی ،لورالائی ٹاون میں بر ساتی نالے کی تعمیر ، واٹر سپلائی کیلئے ٹریکٹر اور واٹر ٹینک کی خریداری ، جدید سیوریج کا سامان ، سٹریٹ لائٹس کی خریداری ، گلشن اربسین میں کمیٹی کی جائیداد کی چاردیواری ،عادل مار کیٹ کی چار دیواری ، شہر کے وسط میں پرانے گوشت مارکیٹ کی تعمیر ، غازی ارسلاخان پارک میں رنٹ بلڈنگ کی تعمیر ، فائر بر یگیڈز کیلئے دو گیراجز کی تعمیر ، ریونیو ڈپارٹمنٹ سے کمر شل مقاصد کیلئے اراضی کی خریداری ، لوکل سروسز کیلئے بس ٹر مینل کی تعمیر ، پبلک ایریا سے پٹھانکوٹ روڈ پر واٹر سپلائی لائن کی تبدیلی،میو نسپل کمیٹی پارک میں گوشت سبزی مارکیٹ کی تعمیر ، گرانٹ ان ہینڈ 2014-15کے تحت میو نسپل کمیٹی سروسز کیلئے مشینری کی خریداری ،میو نسپل کمیٹی کے وارڈوں میں 38سولر سسٹم کی خریداری، 38 وارڈوں میں گھریلو استعمال کے واٹر ٹینکوں کی خریداری ، شہر مین چھوٹے چھوٹے کچرہ دانوں کی تعمیر ، سلائی مشینو ں کی خریداری ،مختلف وارڈوں میں واٹر سپلائی کیلئے لوکل بور، شہر کے مختلف علاقوں کیلئے ٹرانسفارمرز کی خریداری ، مختلف سڑکوں اور گلیوں کی مرمت ، کھیلوں کے انقعاد ،سپوٹس کے سامان کی خریداری اور میو نسپل کمیٹی کے ممبران کی پاکستان ٹور پروگرام شامل ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ بجٹ کی تیاری صوبائی حکومت کے فرہم کردہ فارمیٹ کے مطابق کی گئی ہے، اور اس میں میونسپل کمیٹی کے کونسلران کی تجاویز کو مد نظر رکھاگیا ہے ۔بجٹ کی تیاری میں کونسلران اور اکاونٹ آفیسر و دیگر عملہ نے دن رات محنت کی ۔
میونسپل کمیٹی لورالائی بجٹ کی کمی اور عملہ کی کمی کے با عث مشکلات سے دو چار ہے۔ جس کیلئے SNEمیں میونسپل کمیٹی لورالائی کے 44خالی پوسٹوں پر بھرتی کیلئے 2کروڑ74لاکھروپے کا ڈیمانڈ کیا گیا ہے۔
غیر ترقیاتی اخراجات میں ملازمین کی تنخواہوں و رریفیر اور مینٹیننس 17کروڑ 85لاکھ41ہزارنو سو 54روپے خرچ ہو جاتے ہیں ۔چیر مین نے بجٹ اجلاس میں شرکت پر تمام کونسلران اور اکاونٹ عملہ کا شکریہ ادا کیا ۔
اس موقع پر وائس چیر مین سردار جعفر خان اوتمانخیل نے کہا کہ لورالائی شہر کے گنجان آبادی اور دیرینہ مسائل کے حل کیلئے کارپوریشن کا بجٹ چاہئے لیکن میونسپل کمیٹی کے ارکان نے وسائل میں رہتے ہوئے مسائل کے حل کی کوشش کی ہے۔جس میں کونسلران کی تجویزو رائے کو اہمیت دی گئی ہے۔
عوام کی تو قعات پر پورا پورا اترنے کی کوشش کی گئی ہے۔ میرٹ کی بنیاد پر کام ہونگے کسی وارڈ سے امتیازی سلوک نہیں کیا جائے گا ۔انہوں نے کونسلران اور صحافیوں کا شکریہ ادا کیا۔