کوئٹہ :ویب رپورٹر
محکمہ بہبود آبادی اور پاتھ فائنڈرز کے زیر اہتمام فمیلی پلاننگ کے سیکٹر پلان کی تکمیل پر اس کی تشہیرکے غرض سے تقریب منعقد ہوئی ۔
تقریب میں نوار الحق بلوچ سیکرٹری پاپولیشن ، پاتھ فائنڈر کے کنٹری ڈائریکٹر ، ڈاکٹر توصیف احمد ، یو این ڈی پی کے صوبائی سربراہ ڈاکٹر ذولفقار درانی، یونیسیف کے صوبائی سربراہ اور نمائندے ، محکمہ صحت کے ڈاکٹروں اور سول سوسائٹی اور صوبائی محکمہ بہبود آبادی کے آفیسران نے شرکت کی۔
سیکرٹری پالولیشن نور الحق بلوچ نے کہا کہ محکمہ بہبود آبادی کے پروگرام میں توسیع کی جا رہی ہے۔ بعض اہم شعبوں کو منظم کیا جارہا ہے فیملی پلاننگ کو بطور ترقی اور صحت کے اہم عنصر کے طور پر سنجیدہ لیا جا رہا ہے۔
موجودہ سیکٹر پلان بڑا اہم اور وقت و حالات کے مطابق جا مع دستاویز ہے۔ جس سے صوبہ فائدہ اٹھائے گا۔ پاپولیشن پالیسی صوبے کیلئے ترتیب دی گئی ہے۔
اس کے مطابق محکمہ اپنے اہداف حاصل کرنے کیلئے سنجیدہ کوششیں کرے گا۔ نئے پروگرام میں علماء اور مردوں کی شمولیت کیلئے ایک جامع پلان بنایا گیا ہے۔
پاتھ فائنڈر کے سربراہ ڈاکٹر توصیف نے کہا کہ فیملی پلاننگ کیلئے بلوچستان میں اہم کام یہ ہوگا کہ محکمہ پاپولیشن اور محکمہ صحت مل کر کام کریں اور ضلع کی سطح پر تعاون وہم آہنگی کو مزید بڑھاتے ہوئے CIPپلان مکمل ہوگیا ۔
اس پر اب نفاذ کا مرحلہ شروع ہو چکا ہے اورفیملی پلاننگ کی خدمات کو لازمی سروس کے پکیج کا حصہ ہونا چائیے ۔
پی اینڈ ڈی کے چیف عبداللہ جان اچکزئی نے کہا کہ بہبود آبادی کے پروگرام کیلئے اچھی مانٹرنگ اور بہترین تشہیرپروگرام کی ضرورت ہے۔
اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے صوبائی نمائندے ڈاکٹر ذولفقار درانی نے کہا کہ پاپولیشن پروگرام کو ماضی میں نظر انداز کیاگیا تھا۔ کم فنڈز دیئے جاتے تھے۔ یہ اطمنان کا باعث ہے کہ اب حکومت اس کیلئے فنڈزمہیا کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سوشل موبلائزیشن ایک طویل عمل کا نام ہے مگر اس کیلئے اب سے تیاری کرنا اہم ہے۔ جو اس سی آئی پی د ستاویز میں شامل ہے۔
ڈاکٹررشیدہ پانیزئی نے کہا کہ پاپولیشن ویلفئر کے آفیسروں کا یہاں اکھٹا ہوناخوش آئند ہے ۔
یونیسیف کے صوبائی نمائندہ نے کہا کہ سی آئی پی پلان ایک اہم کام ہے جو سرانجام دیا گیا ہے۔ یونیسیف کے نزدیک بھی صحت اور بچوں کی بہتری کیلئے پروگرام بڑی اہمیت رکھتے ہیں۔
پاپولیشن ویلفئر کے ڈائر یکٹر نے اپنے کلمات میں کہا کہ محکمہ کو پیشہ ورانہ طریقے سے چلانے کیلئے اس کی پیشہ ورانہ ترقی پر آئندہ سالوں میں اہم کام کیا جائیگا۔