معذور افراد کا معاشرے میں فعال کردار ترقی کا زینہ

0

کوئٹہ( نیوز ڈیسک )معذور افراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں وہ معاشرے میں فعال کردار اد ا کر کے صوبہ وملک کی ترقی میں شامل ہوسکتے ہیں معذور افراد اگرچہ جسمانی طور پر معذور ہیں تاہم ذہنی طور پر اللہ تعالیٰ نے انہیں کئی صلاحیتوں سے نوازا ہے ان صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کیلئے محکمہ سماجی بہبود بھرپور معاونت کرے گی

صوبائی وزیر سماجی بہبود اسد اللہ بلو چ کا محکمہ سماجی بہبود اور خصوصی تعلیم کی جانب سے منعقدہ ‘ایک روزہ ‘عالمی یوم معذوران کے موقع پر منعقدہ پروگرام سے خطاب

حکومت بلو چستان معذور افرادکو علاج معالجے ،تعلیم اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,717

سیکریڑی محکمہ سماجی وبہبود نورالحق بلو چ نے کہاکہ آج معذور افراد کی صلاحیتوں کو دیکھ کر نہایت خوشی ہوتی ہے کہ وہ معاشرے کے دیگر افراد سے کسی بھی باصلاحیتوں میں کم نہیں محکمہ سماجی وبہبود معذور افراد کی ہر ممکن رہنمائی کرے گا اور انکی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کیلئے محکمہ ان کی بھرپور مدد کرے گا

ڈاکٹر لعل خان کاکڑ چیئر مین شہید باز محمد فاؤنڈیشن ،ضیاء بانی کوئٹہ آن لائن اور دیگر بھی موجودتقریب میں موجود تھے

تقریب کے آخر میں صوبائی وزیر اسد اللہ بلو چ نے معذور افراد اور مختلف فلاحی اداروں کے عہدیداروں میں شیلڈ تقسیم کیں

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.