وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے ایکسائز ماجد ابڑو مستفیٰ ہو گئے ۔ذرائع
رپورٹ: میر ہزار خان
بلوچستان میں سیاسی بحران شد ت اختیار کرگیا ،تحریک عدم اعتماد کے بعد وزراء کے مستعفیٰ ہونے کا سلسلہ جاری ن لیگ کیمزید دو وزراء نے استعفے گورنر بلوچستان کو بھجوادئیے
دوجنوری کومنحرف حکومت اور اپوزیشن اراکین نے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء للہ زہری کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی جس پر چودہ اراکین نے دستخط کیے تھے تحریک عدم اعتماد جمع کراتے ہی مسلم لیگ ن کے منحرف وزیر ماہی گیری سردار سرفراز ڈومکی اور صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا او ر اسی روز ہی وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے ق لیگ کے رکن اسمبلی اور وزیراعلیٰ کے مشیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن امان اللہ نوتیزئی اور وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کو برطرف کردیا گیا جس کے بعد اگلے روز وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی پرنس احمد علی نے بھی استعفیٰ دیدیا آج صوبائی کابینہ میں شامل میں مسلم لیگ ن کی صوبائی وزیر راحت فائق جمالی اور دو روز قبل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے مشیر مقرر کیے جانیوالے ماجد ابڑو نے بھی اپنے استعفے گورنر بلوچستان کا ارسال کردئیے ۔
ماجد ابڑو کو دور روز قبل ہی مشیر ایکسائز کا قلمدان سونپا گیا تھا ۔
اب سوشل میڈیا پر انکے دوبارہ مستعفی ہونے کی خبریں گردش کررہی ہیں اگر ان خبروں میں کوئی صداقت ہے تو ماجد ابڑو بلوچستان کے پہلے دو دن کے مشیر ہونگے ۔