حب سے نیاز شہزاد کی رپورٹ
اوتھل مکران کوسٹل ہائی وے بزی لک کے قریب مزدا ٹرک الٹ گئی حادثہ میں تین افراد زخمی ہوگئے جنہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال اوتھل منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں زخمیوں میں سے ایک زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جاملا جبکہ دو افراد شدید زخمی ہیں جنہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال اوتھل میں ڈاکٹرز اور لائف کے رضاکار ابتدائی طی امداد دے رہے ہیں