وزیراعلی کے مستعفی ہونے کی خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں وزیراعلی کو اکثریت اراکین صوبائی اسمبلی کی حمایت حاصل ہے،ترجمان وزیراعلی بلوچستان
کوئٹہ ویب رپورٹر
وزیر اعلی بلوچستان کے ترجمان جان اچکزئی نے کہاہے کہ وزیراعلی کے مستعفی ہونے کی خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں وزیراعلی کو اکثریت اراکین صوبائی اسمبلی کی حمایت حاصل ہے۔
اپنے جاری کردہ بیان میں جان اچکزئی نے کہاکہ وہ وزیراعلی بلوچستان کے ترجمان کے حیثیت سے نواب ثناء اللہ خان زہری کی استعفے سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہیں یہ تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔
وزیراعلی بلوچستان کی شہرت سے خائف قوتیں انکے خلاف افواہیں پھیلنے میں مصروف ہے انہوں نے کہاکہ وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کو بلوچستان کے اکثریت اراکین کی حمایت حاصل ہے اور ہم 9جنوری کو اسمبلی اجلاس میں اپنی قوت کا مظاہرہ کرینگے وزیراعلی بلوچستان کیخلاف آنیوالی تحریک عدم اعتماد بھاری اکثریت سے ناکام ہوگی ۔