بلوچستان ،قومی شاہراہوں پر حادثات کی روک تھام کیلئے سخت اقداما ت کا فیصلہ

نیوز ڈیسک
پبلک ٹرانسپورٹ میں تیل لانے والی گاڑیوں کیخلاف بھی کریک ڈاؤن کا فیصلہ

حادثات اور تیز رفتاری کی روک تھام کے سلسلے میں موٹر وے پولیس تمام قومی شاہراہوں کی نگرانی کر رہی ہے

اگر کوئی بھی رفتار کی مقرر کردہ حد کو تجاوز کرنے کا مرتکب پایا گیا تو اس کا بروقت بھاری چالان کیا جائے گا

اجلاس میں یہ فیصلہ بھی ہوا کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں تیل کی نقل و حمل پر مکمل پابندی عائدہے اگر کوئی اس کی خلاف ورزی کر تے ہوئے پایا گیاتو متعلقہ گاڑی مالک کیخلاف قانوی چارہ جوئی عمل میں لائی جائی گئی

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ ڈویژن حبیب اللہ خان کی زیر صدارت قومی شاہراہوں پر حادثات کے روک تھام کے سلسلے میں اجلاس

ایس پی موٹر وے پولیس کوئٹہ قلات اختر اچکزی ،ڈی ایس پی یاسر دوتانی ،سپریٹنڈنٹ آر ٹی اے حمید اللہ محمد حسنی کے علاوہ دیگر متعلقہ آفسران کی شرکت

اجلاس میں سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ نے کہا کہ قومی شاہراہوں پر مسافروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے سنجیدگی سے اقدامات کئے جارہے ہیں

اسی کے تسلسل میں آور لوڈنگ ،آور سپیڈنگ اور اضافی لائٹیں لگانے والی گاڑیوں کیخلاف آئے دن سخت کاروائیاں کئی جارہی ہیں

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.