بلوچستان حکومت کے سو دنوں کی کارکردگی رپورٹ

اسٹاف رپورٹر

پانی سے متعلق مسائل کے حل کیلئے واٹر ٹاسک فورس کا قیام85قوانین میں اصلاحات کی گئیں ہیں 20ہزار خالی اسامیوں تعیناتیوں کیلئے فارمولاوضح اور وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم کا قیام عمل میں لایا گیا

بلوچستان میں 7سوسے زائد ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈزکے اجراء اورمختلف محکموں کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ وزیراعلیٰ بلوچستان کو پیش کی گئی

وزیراعلیٰ نے وزیراعظم کے ہمراہ دورہ چین ،کوئٹہ اور اسلام آباد میں چینی حکام سے ملاقاتوں کے دوران سی پیک منصوبے میں بلوچستان کیلئے خصوصی 9فیصد حصے کا مطالبہ کیا

آٹھویں جے سی سی میٹنگ میں ماہی گیری ، معدنیات اوردیگر شعبوں میں معاونت کا مطالبہ کیا صوبائی کابینہ کے اجلاس میں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں ہنگامی صورتحال جاری کی گئی ماحولیات اور خشک سالی سے متعلق امداد کیلئے 50کروڑ روپے مختص کئے گئے

سرکاری محکموں میں ملازمت کیلئے حصول کیلئے عمرکی بالائی حد بڑھا کر 43سال مقرر کی گئی سرکاری ملازمین کیلئے بلوچستان اسمبلی میں انڈومنٹ فنڈ اصلاحات،1961کا ایکٹ منسوخ کرکے 57سال بعد نیا قانون بنایا گیا

گوادر میں یونیورسٹی کے قیام کیلئے 5سوایکڑ زمین اورایک ارب کا اعلان کرکے منصوبہ سے متعلق اسمبلی سے قرار داد منظور کرائی

تمام اضلاع کے کمشنر اورڈپٹی کمشنرکو خصوصی اختیارات دیئے گئے ہیں ڈپٹی کمشنرز کو کھیل ،خشک سالی و دیگرہنگامی صورتحال کیلئے خصوصی فنڈز جاری کئے گئے

بلوچستان حکومت نے تمام اضلاع کیلئے 1سو50ملین اضافی ترقیاتی فنڈز اور کمشنرز کوسوملین تک کے اہم منصوبے بنانے کے اختیارات دیئے ہیں

3 ماہ کی قلیل مدت میں بلوچستان ریوینیوایکٹ کی ریکارڈ آمدن 4ارب روپے ہوئی منرل انڈسٹری ،ماہی گیری ،محکمہ ماحولیات اور محکمہ حیوانات زراعت و ٹرانسپورٹ محکمے سے موثر آمدنی کمانے کیلئے اہم منصوبہ بندی کی گئی

صوبائی دارالحکومت کی صفائی کیلئے جاری مہم کے دوران ابتدائی مرحلے میں 20وارڈ کی صفائی کا کام مکمل کیا گیا

سریاب کیلئے 1ہزار84ملین مختص ،کچلاک میونسپل کمیٹی کی تشکیل ،سبزل روڈ کیلئے 4ہزار4سو81ملین ،جوائنٹ روڈ کیلئے 4ہزار8سو14ملین اورسمنگلی روڈ کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا

حکومت کی جانب سے معذور فراد کیلئے سرکاری ملازمتوں میں پانچ فیصد کوٹہ مختص کیا گیا

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,891

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر بلوچستان بھر میں ناقص ادویات بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن ،ڈرگ مافیا کے خلاف کارروائی کے دوران درجنوں لیبارٹریز ،کلینک اور میڈیکل سٹور سیل کردیئے گئے

صوبائی کابینہ کے اجلاس میں بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے قواعد میں ترمیم کی منظوری دی گئی 1989ء کے بعد کمیشن ایکٹ میں تبدیلی ،خاتون ممبر کیلئے قانون واضح کیا گیا

صوبے کے تمام سیوریج اوردیگر پلانٹس کی بحالی کیلئے اقدامات اوروزیراعلیٰ نے کوئٹہ ،گوادر اور لسبیلہ کے پلانٹس کا خود دورہ کیااور 6سوترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز کے اجرا کی منظوری دی

وزیراعلیٰ نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کرکے فیڈرل کوٹہ اور این ایف سی ایوارڈ بڑھانے کی درخواست کی بلوچستان انڈومنٹ فنڈز کا قیام عمل میں لایا گیا

بلوچستان کے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کیلئے بلوچستان لازمی ایجوکیشن سروسز بل 2018ء کی کابینہ نے منظوری دی

بلوچستان لینڈ ریونیو و ترمیمی ایکٹ 2018کابینہ سے منظور کیا گیا 3سومیگاواٹ گوادر کول فائرڈ پاور پلانٹ کی بنیاد ،لینڈ لیز کیلئے فنانس ڈیپارٹمنٹ سے 23کروڑ کی منظوری کا حکم دیا گیا

موجودہ حکومت نے معذور افراد کیلئے اسپیشل ایجوکیشں کالج کوئٹہ کے منصوبے ، چائلڈ پروٹیکشن لاء کے باقاعدہ نفاذ کی منظوری دی

انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے منصوبے کا اعلان ،ورلڈ بینک اور ایشین بینک کے تعاون سے خصوصی منصوبوں کا آغاز

ورلڈ بینک اور ایشین بینک کے تعاون سے خصوصی منصوبوں کا آغاز ، محکمہ فنانس میں بجٹ انڈکیٹو اور مینجمنٹ ماڈیول سسٹم کا آغاز ،حکومت بلوچستان نے آن لائن ٹیکس سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا

حکومت نے محکمہ خورک میں60افسران کے خلاف کارروائی 30ملازمین برطرف ور 12کو گرفتار کیا گیا غیر ملکوں کو ایک لاکھ ڈالر کی ادائیگی کے بعد شکار کی اجازت کا اہم فیصلہ اور محکمہ جنگلات کے زیراہتمام 68ہزار درخت لگائے گئے اور 63ہزار بیج تقسیم کئے گئے

بلوچستان میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا نئی رجسٹریشن بک اور نمبر پلیٹس متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا

کوئٹہ کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے گئے ہیں ۔

بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء اوروزیراعلیٰ میڈیا سیل کے سربراہ محمد عظیم کاکڑنے کوئٹہ پریس کلب میں حکومت بلوچستان کے سو دنوں کی کارکردگی رپورٹ کے حوالے سے پریس کانفرنس

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.