چاغی ،پانی کا مسئلہ حل ہوگیا

چاغی (نیوز ڈیسک )
چاغی کے ضلعی صدر مقام دالبندین میں عرصے سے پانی کی قلت کا مسئلہ درپیش تھا اور موجودہ خشک سالی نے اس میں مزید اضافہ کردیا

فیصل کالونی سورگل آور داود آباد میں اور دیگر علاقوں میں زیادہ تر پائپ لائن نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو پینے کے لیئے پانی کا شدید مسلہ درپیش تھا

صوبائی وزیر خزانہ میر محمد عارف محمد حسنی کی خصوصی ہدایت پر پی ایچ ای میں کافی عرصے کھڑے ٹینکر کو فعال کرکے آج باقاعدہ لوگوں کو پانی فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کردیا

دالبندین کے جن جن علاقوں میں پانی کی ضرورت ہے یہ ٹینکر انھیں روزانہ کی بنیاد پر گھر گھر پانی کی سپلائی یقینی بنائینگے

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

صوبائی وزیر خزانہ میر محمد عارف محمد حسنی نے ان تمام علاقوں میں مستقل پائپ لائن بچھانے کا سروے بھی کرادیا ،ذرائع

پائپ لائن بچھانے اور پانی کی مستقل حل تک یہ ٹینکر ان علاقوں میں پانی کی سپلائی کرینگے

عوامی حلقوں نے صوبائی وزیر خزانہ میرعارف جان محمد حسنی اقدام کی تعریف کرتے ہوئے مطالبہ کیا مسئلے کامستقل حل نکالا جائے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.