حکومت بلوچستان اور ایشائی ترقیاتی بنک کے مابین معاہدے پر دستخط

0

مانیٹرنگ ڈیسک

حکومت بلوچستان اور ایشائی ترقیاتی بنک کے مابین بلوچستان واٹر ریسورسز ڈویلپمنٹ سیکٹر پروجیکٹ کے معاہدے پر دستخط کئے گئے، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان، صوبائی وزراء نوابزادہ طارق خان مگسی،میر ظہور احمد بلیدی اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے جبکہ ایشیائی ترقیاتی بنک کی کنٹری ڈائریکٹر ژیاؤ ہانگ یانگ Ms Xiaohong Yang اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی وترقیات سجاد احمد بھٹہ نے معاہدے پر دستخط کئے.

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,730

معاہدے کے تحت ایشائی ترقیاتی بنک بلوچستان واٹر ریسورسز ڈویلپمنٹ پروجیکٹ پر عملدرآمد کے لئے آسان شرائط پر سو ملین ڈالر قرضہ اور حکومت جاپان پانچ ملین ڈالر امداد فراہم کرے گی جبکہ حکومت بلوچستان نے بھی اس منصوبے میں شراکت داری کی مد میں چار ارب روپے مختص کئے ہیں.

کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹرژیاؤ ہانگ یانگ صوبائی وزراء اور دیگر حکام کے ہمراہ گروپ فوٹو

یہ منصوبہ پانچ سال کی مدت میں مکمل ہوگا، منصوبے کے تحت بلوچستان کے دو بڑے سیلابی دریاؤں جو کہ ژوب ڈویژن کے اضلاع قلعہ سیف اللہ، ژوب، شیرانی، قلات ڈویژن کے اضلاع خضدار، قلات، سکندرآباد اور نصیر آباد ڈویژن کے ضلع جھل مگسی سے گزرتے ہیں کے سیلابی پانی کواستعمال میں

کوئٹہ:حکومت اورایشیائی ترقیاتی بینک کے مابین پانی کے شعبہ کی ترقی کے معاہدے پر دستخط کیے جارہے ہیں ،وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اور صوبائی وزراء بھی موجود ہیں

لایا جاسکے گا.

اس منصوبے کے تحت ژوب ڈویژن میں 210فٹ کی اونچائی کے حامل سرہ توئی ڈیم کی تعمیر اور دیگر آبی منصوبوں کی تعمیر وبحالی، قلات ڈویژن کے مختلف اضلاع میں مختلف آبی منصوبوں کی تعمیر اور پہلے سے تعمیر منصوبوں کی تعمیروبحالی شامل ہے جبکہ محکمہ زراعت کی معاونت سے تقریباً پچاس ہزار ایکڑ اراضی کو زیرکاشت لانا او ر محکمہ جنگلات کے ذریعہ تقریباً گیارہ ہزار

کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹرژیاؤ ہانگ یانگ ملاقات کررہی ہیں

ایکٹر رقبے پر شجر کاری اور موجود ہ جنگلات کا تحفظ بھی منصوبے کا حصہ ہے،

حکومت جاپان کی مالی معاونت سے دریائے ژوب اور دریائے مولہ پر ٹیلی میٹرز کی تنصیب اور محکمہ آبپاشی، زراعت، جنگلات، حیوانات اور ماحولیات کے اہلکاروں کی استعداد کار میں اضافہ کیا جائے گا، بلوچستان واٹر ریسورسز ڈویلپمنٹ سیکٹر پروجیکٹ میں شامل دیگر منصوبوں میں دریائے ژوپ پر مسلم باغ سیلابہ سٹرکچر کی تعمیر، احمد زئی ایریگیشن اسکیم کی بحالی اور مرمت، سردار اختر ایریگیشن کی تعمیر، دریائے مولہ خضدار پر چھری ایریگیشن اسکیم کی تعمیر، پشتہ خان، گرام بواد ایریگیشن اسکیم کی تعمیر وبحالی، کرخ ویلی ڈویلپمنٹ اسکیمز کی توسیع اور بہتری، خرزان اٹھاچی ایریگیشن اسکیم کی تعمیر وبحالی، منیالو، ریکو، رند علی ایریگریشن اسکیم کی تعمیر کے علاوہ ضلع خضداراور ضلع ژوب میں دو فروٹ پروسیسنگ پلانٹس اور دو عدد زیتون پراسیسنگ پلانٹس کا قیام شامل ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.