اقوام متحدہ 5 جنوری 1949 کی قرارداد پر عملدرآمد کو یقینی بنائے: فیاض الحسن چوہان

لاہورفیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ آج کا دن اقوام متحدہ کو کشمیریوں سے کیے گیے وعدوں کی تکمیل کی یاد دہانی کے طور پر منایا جا رہا ہے، اقوام متحدہ 5 جنوری 1949 کی قرارداد پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔

وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا کہ سلامتی کونسل کشمیریوں سے 72 سال پہلے حق خود ارادیت دلانے کا کیا گیا وعدہ پورا کرے، بھارت نے ہر دور میں کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی نفی اور ظلم و جبر کا استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں اگست 2019 سے جاری لاک ڈاؤن بھی کشمیری عوام کے جذبہ آزادی کو دبا نہیں سکا، کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کے حوالے سے پاکستان کا موقف بالکل واضح ہے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر کے حل کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، بھارت کے غاصبانہ رویے کے خلاف ہندوستان بھر میں علیحدگی پسند تحاریک جاری ہیں، مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے بدترین مظالم اور انسانی حقوق کی پامالیوں پر عالمی برادری نوٹس لے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.