اسلام آباد : اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مچھ دہشتگردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔
یو این جنرل اسمبلی کے صدر نے بھی پاکستان میں ہونی والی دہشتگردی کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان اور عوام نے بیرونی قوتوں کی مدد سے ہونے والی دہشت گردی کے خلاف بے مثال کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صبر اور استقامت کے ساتھ امن دشمنوں کو شکست دیں گے۔