سنی علماء کونسل کے رہنما مولانا مسعود الرحمان عثمانی شہید

اسلام آباد میں تھانہ کورال کی حدود میں مولانا مسعودالرحمن مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سنی علماء کونسل پر فائرنگ کی گئی جس نتیجے میں علامہ مسعودالرحمن عثمانی  شہید ہوگئے۔

 پولیس ذرائع کے مطابق غوری ٹاون کے علاقہ میں موٹرسائیکل سواروں نے مولانا مسعود  عثمانی پر فائرنگ کی جس کے بعد مولانا مسعود الرحمن عثمانی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سنی علماء کونسل پاکستان علامہ مسعودالرحمن عثمانی پر غوری ٹاؤن اسلام آباد میں قاتلانہ حملہ ہوا  تھا جس کے بعد ان کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا لیکن اندھا دھند فائرنگ کی وجہ سے  مسعودالرحمن عثمانی شہید ہوگئے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ تھانہ کھنہ کی حدود میں پیش آیا جہاں دو موٹر سائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں مولانا مسعود الرحمان عثمانی موقع پر ی جاں بحق ہوگئے جبکہ مولانا کے ساتھ ان کا ڈرائیور زخمی ہوا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.