بلوچستان میں بارشیں ،ضلع پشین میں چھت دیواریں گرنے سے چار بچے جاں بحق پانچ زخمی

رپورٹ ۔۔سمیع ترین

بلوچستان کے مختلف شہروں میں بارشوں کاسلسلہ گزشتہ شب شروع ہوا اور رات کو شدید بارش ہوئی جس کے باعث ضلع پشین کلی لمڑان میں یعقوب کالونی میں مکان کی چھت اور دیواریں بارش سے گر گئیں جس کے باعث چار بچیاں جاں بحق اور پانچ افراد زخمی ہوئے

زخمیوں کو پشین سول اسپتال میں طبی امداد کے بعد ٹراما سینٹر سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

پولیس کے مطابق اقبال نامی شخص کے مکان کے کمرے میں سات افراد موجود تھے رات کوشدید بارشوں کے دوران کمرے کی چھت اور دیواریں گرگئیں جس کے نتیجے میں تمام افراد ملبے تلے دب گئے

لاشیں اور زخمیوں کو مقامی لوگوں نے اپنی مددا ٓپ کے تحت نکالا گیا اور سول اسپتال پشین منتقل کردیا گیا زخمیوں میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.