بلوچستان کے مختلف شہروں میں بارش اور قلات میں برفباری

0

ویب ڈیسک

کوئٹہ میں بارش کا سلسلہ گزشتہ شب شروع ہوا جو وقفے وقفے سے جاری رہا کوئٹہ کے علاوہ قلعہ عبداللہ ،پشین،قلات ،مستونگ ،خاران ،نوشکی میں بھی بارش ہوئی جبکہ قلات شہر اور گردو نواح میں برفباری کاسلسلہ شروع ہوگیا جس سے خشک سالی سے پریشان شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

محکمہ موسمیات کے مطابق مکران، کوئٹہ، مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوکے علاقے میرکھانی میں10، چترال05، کالام03، دیر، دروش میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی

بلوچستان کے علاقے جیوانی07، کوئٹہ06، گوادر01، گلگت بلتستان: بگروٹ05، سکردو02، ہنزہ، گلگت01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ بگروٹ1.6، گوپس1.0، سکردو0.7، کالام، ہنزہ0.5، استور0.3انچ برفباری ہوئی

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,770

منگل سے بدھ کے دوران بالائی خیبرپختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان،کوہاٹ ڈویژن)، شمال مشرقی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن)، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں اکثر مقامات پر، زیریں خیبرپختونخوا (بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن)کہیں کہیں بارش کا امکان ہے

بلوچستان کے ضلع کوئٹہ، ژوب، قلات، مکران ڈویژن) اور پنجاب(سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، ساہیوال، بہاولپور، ڈی جی خان ڈویژن)میں کہیں کہیں جبکہ بالائی سندھ (سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن) میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے مالاکنڈ ڈویڑن(سوات، چترال،کالام، مالم جبہ، اپردیر)، ہزارہ ڈویژن، مری، گلیات، گلگت بلتستان اور کشمیر میں پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ تاہم مکران، کوئٹہ، مالاکنڈ ڈویڑن اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔ سب سے زیادہ بارشخیبرپختونخوا: میرکھانی10، چترال05، کالام03، دیر، دروش02، بلوچستان: جیوانی07، کوئٹہ06، گوادر01، گلگت بلتستان: بگروٹ05، سکردو02، ہنزہ، گلگت01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران بگروٹ1.6، گوپس1.0، سکردو0.7، کالام، ہنزہ0.5، استور0.3انچ برفباری ہوئی۔

آج ملک کے مختلف شہروں میں سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت اس طرح رہے اسکردو منفی11، بگروٹ، گوپس منفی06، کالام، استور، ہنزہ منفی04، پارہ چنار منفی03، مالم جبہ منفی02، دروش، مری میں منفی01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاجبکہ کوئٹہ میں درجہ حرارت 04,قلات میں 03،بارکھان میں 06اور تربت میں 1ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.