شجرکاری مہم ،ہر گھر دو درخت ،بلوچستان حکومت کا 80ہزار پودے لگانے کا فیصلہ

0

ویب ڈیسک

تمام تعلیمی اداروں پارکوں روڈ سائڈز ،ہسپتالوں اور گھروں میں گرین فارسٹ فورس پودے لگائے گی جبکہ کوئٹہ میں گورنر اور وزیر اعلیٰ بلو چستان 9فروری کو صبح 10بجے پودے لگا کر شجر کاری مہم کا آغازباقاعدہ کریں گے

صوبائی سیکرٹری جنگلات وجنگلی حیات ڈاکٹر سعید جمالی کی زیر صدرات گرین فارسٹ فورس کا اجلا س،گرین فارسٹ فورس کے چیف کنزرویٹر تاج محمد نے مہم سے متعلق اجلاس کو بتایا کہ 9فروری سے شروع ہونے والی ا س مہم کیلئے گرین فورسٹ فورس کی تیاری مکمل ہے اور شجرکاری مہم کو گھر گھر تک پہنچائے گی

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,769

محکمہ کے آفیسران /فوکل پرسن محمد ابراہیم ،محمد اسلم بزداراور مسکین شاہ مہم کو کامیاب بنانے کیلئے پورے بلو چستان میں ضلعی آفیسران سے رابطے میں رہیں گے مہم کے دوران بلو چستان بھر میں 80ہزار پودے لگائے جائیں گے

سیکرٹری جنگلا ت وجنگلی حیات ڈا کٹر سعید جمالی نے اس موقع پر محکمہ کی تیاریوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ شجرکاری مہم 9فروری سے پورے ملک میں وزیراعظم پاکستان کی خصوصی ہدایت پر شروع کی جا رہی ہے وزیر اعلیٰ بلو چستان جام کمال خان خود بھی ذاتی طور پر مہم کی کامیابی میں دلچسپی لے رہے ہیں

وزیر اعلیٰ بلو چستان کی جانب سے خصوصی ہدایات تما م کمشنرز اور ڈپٹی کمشنر ز کو جاری کرد ی گئیں ہیں پارلیمانی سیکرٹری مسعود خان لونی کی کاوشیں بھی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے شامل حال ہیں

محکمہ کی جانب سے شجرکاری مہم کے دوران عوام درختوں کے حصول کیلئے فون نمبر 081921137اور 0819203307پر رابطہ کرسکتے ہیں

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.