پی سی بی کا سرفراز احمدکوورلڈ کپ 2019تک پاکستانی کرکٹ ٹیم کاکپتان برقرار رکھنے کااعلان
اسپورٹس ڈیسک
پاکستان کرکٹ بورڈچیئرمین احسان مانی نے کہا کہ سرفراز کی پاکستان کرکٹ کے لیے خدمات سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ قیادت کی صلاحیتوں سے مالا مال ہیں سرفراز نے انڈر19، کراچی اور پی آئی اے کی قیادت کی اور اس کا ریکارڈ بہت اچھا رہا ہے
جب سرفراز 2017 میں کپتان بنے تو ہماری ٹیم ون ڈے کرکٹ کی عالمی درجہ بندی میں 9ویں نمبر پر موجود تھی اور ٹیم کی تنزلی کا خطرہ بھی موجود تھا جس کے نتیجے میں ہمیں ورلڈ کپ کا کوالیفائنگ راوٴنڈ کھیلنا پڑتا لیکن یہ ٹیم کو اٹھا کر لائے جو آج پانچویں نمبر پر موجود ہے۔ پانچویں رینکنگ بھی کم ہے لیکن امید ہے کہ آگے بہتر کارکردگی دکھائیں گے
ہر سیریز کے بعد قیادت کے حوالے سے قیاس آرائیاں شروع ہو جاتی ہیں لیکن میں واضح کردوں کہ سرفراز پاکستان ٹیم کے کپتان ہیں اور آگے بھی رہیں گے
یہ اعلان پی سی بی کے چیئرمین نے لاہور میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا
میڈیا میں قیاس آرائیاں تیرہ سال پہلے کولمبو میں ملاقات ہوئی تھی ۔سرفراز کی لیڈر شپ نے ٹیم کو موجوودہ مقام پر کھڑا کیا ۔
کپتان کے حوالے سے قیاس آرائیاں افسوس کی بات ہے ۔اس میں کوئی شگ نہیں کہ سرفراز ہمارے کپتان ہیں اور ورلڈ کپ تک رہینگے اس کے بعد لائحہ عمل طے کرینگے ۔ہم سب کو سرفراز کو سپورٹ کرتے ہیں اور ورلڈکپ میں بھی اسی کی قیادت میں کامیابی حاصل کرینگے
سرفراز نے پی سی بی چیئرمین کا قیادت دینے پر شکریہ اداکیا
سرفرازنے کہا کہ پاکستان کیلئے اچھا کھیلنے کی کوشش کرونگا ،میرا نام بھی ورلڈ کپ میں کپتانی کرنیوالوں میں نام شامل ہوگا کامیاب کپتانوں کی طرح کارکردگی دکھانے کی کوشش کرونگا
پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی نے میڈیا کے سوالات کے جواب میں کہا کہ پاکستان ہارا ہے اس میں کوئی شک نہیں ہے اس کو تجزیہ کرنے کی ضرورت ہے کھیل میں ہار جیت ہوتی ہے آپ کا حق بنتا ہے کہ سوال کریں ،ٹیم میں تبدیلیاں آتی ہیں ہارنے کے بعد سبق سیکھے جاتے ہیں اور آئندہ پرفارمنس بہتر ہوگی