کوئٹہ ،کرونا کے مقامی مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی

اسٹاف رپورٹر

یہ بھی پڑھیں
1 of 9,034

کرونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے او رتشویشناک حد تک میں مقامی سطح پر مریضوں کے کیسز رپورٹ ہورہے ہیں

محکمہ صحت حکومت بلوچستان کے مطابق آج کوئٹہ میں کرونا کے چھ نئے مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد کرونا کے مریضوں کی تعداد 191 ہوگئی ہے

رپورٹ کے مطابق ،کوئٹہ میں مشتبہ مریضوں کی تعداد 3085 ہے اور منفی آنے والے کیسز کی تعداد 2355 ہے

اب تک کرونا کے 264 ٹیسٹ کیے گئے ہیں  جبکہ مجموعی طور پر ٹیسٹ کی کل تعداد 2777 ہے  جبکہ صحت یاب ہونیوالے مریضوں کی تعداد 30 ہوگئی ہے

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق سکریننگ کیے گئے لوگوں کی کل تعداد 3327 ہے

ملک بھر میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 3124 ہوگئی ہے  اور اب تک 45 افراد مرچکے ہیں

صوبہ سندھ میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 881 ہے ،پنجاب میں  1380خیبر پختونخوا میں 372 ہے  اسلام آباد میں 78،گلکت بلتستان میں 210 اور آزاد کشمیر میں 14 مریض سامنے آئے ہیں

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کسی کو نہیں چھوڑتا لوگ سوشل میڈیا  کے باتوں پر دھیان نہ دیں

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ لوگ پاگل پن کرکے اپنے آپ کو مشکل میں نہ ڈالیں انہوں نے کہا کہ

 میں  تمام ڈونرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں عطیات دیے،  مشکل میں ہی انسان کے ایمان کا پتا چلتا ہے،

جب بزنس مین نقصان کے دور میں فراڈ کرتا ہے تو وہ تباہ ہوجاتا ہے، انسان کی سب سےبڑی خوبی مشکل وقت میں صبرکرنا ہے۔

وزیراعظم کے مطابق ،ملک میں پانچ سے چھ کروڑ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے ہیں  میں کرونا کو بڑا چیلنج سمجھتاہوں

عمران خان نے کہا کہ تعمیراتی شعبے سےوابستہ لوگ متاثر ہیں جہاں بھی لوگ جمع ہوسکتے ہیں وہ مقامات ہم نے بند کردئیے ہیں

ان کا کہنا تھا کہ جب قوم اس چیلنج سے نکلے گی تو بالکل مختلف قوم ہوگی ہماری مسلسل کوشش ہے کہ جن انڈسٹریز کو کھول سکتے ہیں انہیں کھولیں

وزیراعظم عمران خان لاہور میں کورونا ریلیف فنڈ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے

دوسری جانب دنیا بھر میں کرونا کے مریضو ں کی تعداد بارہ لاکھ سے تجاوز کرگئ ہے اور سب سے زیادہ کیسز امریکہ میں  تین لاکھ سےتجاوز کرگئے ہیں

کرونا کےباعث ہلاکتیں 8 ہزار 400 ہوچکی ہیں جن میں سے 3 ہزار 500 سے زائد ہلاکتیں صرف ایک امریکی ریاست نیو یارک میں ہوئی ہیں جو امریکا میں وائرس کا مرکز بنا ہوا ہے۔

کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملک اٹلی اور اسپین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ان کے ممالک میں کورونا وائرس کے باعث جاری بحران اپنی انتہا کو پہنچ سکتا ہے۔

اٹلی کےسرکاری حکام کے مطابق  انفیکشن اس وقت اپنی انتہا پر ہے مگر کم نہیں ہورہا جس کی وجہ سے ایمرجنسی کا وقت ختم ہونا ابھی مشکل نظر آیا ہے۔

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ کرونا انسانی جزبےکا امتحان ہے  اور   صحت کے عالمی نظام کے لیے خطرہ ہے ۔

ٹوئٹر پیغام میں گوتریس نے کہا  کہ اتوار کا دن ضمیر کا عالمی دن ہے، آئیں جانیں بچانے کے لیے مشترکہ انسانیت پر توجہ دیںِ ضرورت مند افراد کی مدد کریں اور سب کے لیے ایک بہتر مستقبل کی تعمیر کریں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.