الیکشن کمیشن نےسینیٹ کے تمام کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کردیے

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے  سینیٹ کے تمام کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کردیے۔

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد سے  رانا محمودالحسن، اسحاق ڈار ، بلال احمد خان، عبدالواسع، حسنہ بانو اور  راحت جمالی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

پنجاب سے احد چیمہ، پرویزرشید، حامد خان، راجہ ناصرعباس، محسن نقوی، طلال چوہدری، ناصرمحمود، محمداورنگزیب، مصدق ملک، انوشہ رحمان، بشریٰ انجم بٹ اور خلیل طاہرجب کہ بلوچستان سے احمد خان، انوارالحق کاکڑ اور ایمل ولی خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے سینیٹ میں سندھ کی 12 نشستوں پر کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں 7 جنرل نشستوں پر پیپلزپارٹی کے سید مسرور احسن، دوست علی جیسر ، اشرف جتوئی، کاظم علی شاہ، ندیم بھٹو، ایم کیو ایم پاکستان کے عامر چشتی اور آزاد امیدوار فیصل واوڈاکامیاب ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ خواتین کی نشست پر پیپلزپارٹی کی قرۃ العین مری اور روبینہ قائم خانی، اقلتیوں کی نشست پر پیپلزپارٹی کے پنجو مل بھیل اور  ٹیکنوکریٹ کی نشست پر پیپلزپارٹی کے ضمیر گھمرو اور سرمد علی کامیاب ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,891
You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.