برازیل کی عدالت میں مبینہ قاتل پرپہ در پہ 6 گولیاں برسانے کی کوشش ناکام ہو گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نوجوان نے اپنے والد کے مبینہ قاتل کو بھری عدالت میں پستول سے گولیوں کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔
میڈیا رپوٹس میں بتایا گیا کہ نوجوان نے گولیاں ختم ہونے پر بندوق کا دستہ ملزم کے سر پر دے مارا جبکہ جج اور جیوری کے اراکین نے ڈیسک کے نیچے چھپ کر جان بچائی۔
میڈیا رپوٹس کے مطابق کمرہ عدالت میں موجود افراد بھاگ نکلے تاہم پولیس نے ملزم کو پکڑ کر جیل میں ڈال دیا۔