کینیڈا میں برفانی طوفان سے نظام زندگی معطل، لاکھوں گھر بجلی سے محروم

کینیڈا میں برفانی طوفان نے نظامِ زندگی معطل کر دیا تاہم  تاحال سڑکوں پر حادثات اور کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  کینڈین صوبے کیوبک اور اونٹاریو کے جنوب مشرقی حصوں سے لے کر نیو برنزویک اور صوبے نوواسکوشیا میں شدید بارشیں دیکھنے میں آئی ہیں جبکہ کیوبک میں برفانی طوفان نے نظام زندگی معطل کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,886

میڈیا رپورٹس کے مطابق مونٹریال سمیت مختلف شہروں میں 3 لاکھ گھر بجلی سے محروم ہوگئے جبکہ سخت ترین موسم کی وجہ سے تمام اسکولز بند کردیے گئے ہیں۔

محکمہ ماحولیات کا بتانا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں 25 سینٹی میٹر مزید برفباری کا امکان ہے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.