ہمارے ہاں جس طرح کپتان تبدیل ہوتا ہے اسکا اثر کھلاڑیوں پر پڑتا ہے: مصباح الحق

0

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کپتان کی تبدیلی کا انداز بڑا ناخوشگوار ہوتا ہے جس کا کھلاڑیوں پر اثر پڑتا ہے۔

 لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان مصباح الحق نے کہا کہ جس طریقے سے  کپتان تبدیل کیا گیا وہ پہلے بھی غلط تھا اور اب بھی غلط ہے، ہمارے ہاں کپتانی کی تبدیلی بڑے ناخوشگوار طریقے سے ہوتی ہے اور اس کا اثر کھلاڑیوں پر پڑتا ہے۔

انہوں نےکہا کہ ہمارے پاس سب اسٹار کھلاڑی ہیں،  بابراعظم بھی اسٹار ہیں اور شاہین آفریدی بھی اسٹار ہیں، ہماری نیک خواہشات ٹیم کے ساتھ ہیں کہ وہ اچھا پرفارم کریں۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,869

دوسری جانب کوچز کے انتخاب کے حوالے سے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ  کوچ ملکی لائیں یا غیر ملکی، پہلے یہ دیکھیں کہ ٹیم کو کس کی ضرورت ہے کوچ کے حوالے سے جو بھی فیصلہ کریں سوچ سمجھ کر کریں۔

سابق کپتان نے مزید کہا کہ یہ نہ دیکھیں کہ بس ہم نے غیر ملکی کوچز کو لانا ہیں یا ملکی کوچز کو لیں گے، یہ دیکھیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو کس کوچ کی ضرورت ہے اور کون بہترین ثابت ہو سکتا ہے  اور ٹیم کو سنبھال سکتا ہے ۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ کہ اگر ملکی اور غیر ملکی کوچز مل کر کام کام کریں گے تو اس کا فائدہ ہو گا اس سے ہمارے کوچز کی ڈیولپمنٹ بھی ہو گی اور غیر ملکی کوچز کو ملکی کوچز سے مد مل سکتی ہے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.