صدر سے چیئرمین جوائنٹ چیفس کی ملاقات، دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اظہار

صدر آصف علی زرداری سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ملاقات کی جس میں مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے صدر پاکستان کو ملکی سکیورٹی صورتحال اور مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا کا کہنا تھا مسلح افواج اندرونی و بیرونی سکیورٹی چیلنجز سے مؤثر انداز میں نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

ملاقات میں صدر مملکت نے سرحدوں کے دفاع اور ملکی سماجی و اقتصادی ترقی میں مسلح افواج کے کردار کو سراہا اور کہا کہ اعتماد ہےکہ سکیورٹی فورسز اندرونی و بیرونی سکیورٹی چیلنجز پر کامیابی سے قابو پالیں گی۔

صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹا کمیٹی کی ملاقات میں دہشتگردی کی لعنت کو قوم کے تعاون سے جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,896
You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.