پنجاب میں سیاحت کے فروغ کیلیے گالف کارٹ اور سیاحتی رکشوں کی سروس شروع

لاہور  محکمہ سیاحت نے پنجاب میں تاریخی مقامات کی سیاحت کے لیے آنے والے سیاحوں کے لیے گالف کارٹ اور سیاحتی رکشے کی مفت سروس شروع کر دی لیکن مفت سروس صرف ایک ہفتے کے لیے مہیا کی گئی ہے۔

لاہور کے شاہی قلعہ میں یہ سروس پہلے ہی میسر ہے تاہم اب مقبرہ جہانگیر، مقبرہ نورجہاں، ہرن مینار، قلعہ روہتاس، ٹیکسلا اور ہڑپہ میوزیم میں بھی سیاحوں کے لیے یہ سروس شروع کر دی گئی ہے۔

اس حوالے سے سیکریٹری سیاحت و آرکیالوجی احسان بھٹہ نے شاہی قلعہ اور مقبرہ جہانگیر کا دورہ کیا، انہوں نے گالف کارٹ کی سیر بھی کی، سیکریٹری سیاحت نے شاہی قلعہ میں سکھ نوادرات پر مشتمل گیلری اور مغلیہ گیلری کا معائنہ کیا۔ انہوں نے پرنسسز بمباں اور مغلیہ گیلری میں تزئین و آرائش کا کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی جبکہ مقبرہ جہانگیر کے دورہ کے دوران عملے کے کام کی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

احسان بھٹہ کا کہنا تھا کہ مقبرہ جہانگیر سمیت دیگر تاریخی اور تحفظ شدہ مقامات کی بحالی کا کام بین الاقوامی معیار کے مطابق کیا جاتا ہے۔

پاکستان میں فریسکو، کاشی کاری کا باریک کام کرنے والوں کی کاریگروں کی تعداد کافی کم رہ گئی ہے۔ بھارت سے لال پتھر کی تجارت بند ہونے سے بھی شاہدرہ کمپلیکس میں موجود یادگاروں کا کام سست روی کا شکار ہے۔

انہوں نے آصف جاہ کے مقبرے پر بھی تعمیراتی کام کو ایک ماہ کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ احسان بھٹہ نے نور جہاں مقبرے پر موجود لال پتھر سے کام کرنے والے کاریگروں سے بات چیت کی، جہانگیر اور نور جہاں مقبرے پر پی ٹیگ کی جانب سے دی گئیں گالف کارٹس اور ہیریٹیج رکشوں کی سیر بھی کی گئی، سیکریٹری نے گالف کارٹس اور رکشوں کو ایک ہفتے کے لیے مفت چلانے کا ہدایت کی ہے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.