بلوچستان اسمبلی کی نشست پی بی ون موسیٰ خیل کم شیرانی سے متعلق اہم معلومات

رپورٹ : مرتضیٰ زیب زہری

بلوچستان کے حلقہ پی بی ون موسیٰ خیل کم شیرانی میں اہم امیدوار میں نیشنل عوامی پارٹی کے امان اللہ خان ، مسلم لیگ نون کے جلیل احمد خان ، آزاد امیدوار حاجی ڈا ڈان ، متحدہ مجلس عمل کے حاجی محمد حسن شیرانی ، بلوچستا ن نیشنل پارٹی حق نواز بزادار ، آزاد امیدوار حمید اللہ ،

پاکستان تحریک انصاف کے سردار بابر خان ، آزاد امیداوار سردار عبدالرحیم حریفال ، پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سلطان محمد شیرانی آزاد امیدوار شیر حسن ، پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے ظاہر خان ، جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے عبدالحمید ، آزاد امیدوار محمد اختر ، آزاد امیدوار محمد اسحاق شاہ مفکر اور بلوچستان عوامی پارٹی کے نظر خان شامل ہیں۔

واضح مذکورہ حلقے میں کسی بھی خاتون امیدوار کا نام سامنے نہیں آیا۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,919

اس حلقے میں ووٹرز کی کل تعداد 104815ہے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 60523جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 44292ہے ۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق پی بی ون میں کل پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 93ہے اور یہاں 311پولنگ بوتھ ہیں جن میں مردوں کے لیے 164جبکہ خواتین کے لیے 147پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں ۔

سیاسی مبصرین کے مطابق ماضی میں اس حلقے سے جمعیت علماء اسلام کے امیدوار کامیاب ہوتے رہے ہیں اس بار2018ء کے عام انتخابات میں جمعیت علماء اسلام کے امیدوار حاجی محمد حسن شیرانی متحدہ مجلس عمل کے مشترکہ امیدوار ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس عام انتخابات میں متحدہ مجلس عمل کے امیدوار حاجی محمد حسن شیرانی کا پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی ، پی ٹی آئی سمیت آزاد امیدواروں سے کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.