انور جان کیھتران کے خون سے جنم لینے والی تحریک سے ظالموں کو منطقی انجام کو پہنچا ئے گے

عوام کی عزت و نفس کو مجروع کیا جارہا ہے۔حق و سچ کی آواز کو خون میں نہلایا جاتا ہے۔نجی جیل میں سیاسی مخالفین میں اذیتتں دی جاتی ہے۔

بلوچستان 24 

نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ نے نیشنل پارٹی و بی ایس او پجار نوشکی کے زیر اہتمام بارکھان کے صحافی انور جان کیھتران کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے انور جان کیھتران کی قتل کو صداقت کی آواز کو خون سے روکنے کی سازش قرار دیتے ہوئے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

 

انور جان کیھتران کا قتل حکومتی سرپرستی میں ہوا قتل میں نامزد مرکزی ملزم سرکاری پروٹوکول کو مکمل استعمال کر رہا ہے۔

 

انور جان کیھتران کے لہو سے بننے والی تحریک سرکاری سرپرستی پر ظلم وستم کے خاتمہ کا باعث بنے گی۔

 

مظاہرے میں جنگ و جیو نیوز کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمن کی گرفتاری کو بھی بلاجوز قرار دیتے ہوئے انکی رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے ریجنل سیکرٹری فاروق بلوچ۔رمضان حسنی۔سید حق نواز شاہ وکرم چند آصف اباں کی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔

 

احتجاجی مظاہرے میں مظاہرین قاتلوں کی عدم گرفتاری اور حکومت کی خاموشی کے خلاف پلے کارڈز اٹھائے رکھے تھے۔نامزد ملزم کی حکومت کے کابینہ میں براجمان ہونے کے خلاف حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کیا گیا۔

 

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

مقررین نے کہا کہ بارکھان میں برسوں سے ایک ظالم نام نہاد سردار سرکار کی زیرنگرانی عوام پر قہر ڈھا رہا ہے۔عوام کی عزت و نفس کو مجروع کیا جارہا ہے۔حق و سچ کی آواز کو خون میں نہلایا جاتا ہے۔

 

نجی جیل میں سیاسی مخالفین میں اذیتتں دی جاتی ہے۔بارکھان کے عوام کیلیے جاری فنڈز کو کرپشن کی نظر کیا جاتا ہے۔سرکاری ادارے مفلوج اور کھنڈرات کی شکل اختیار کرچکے ہیں۔لیکن پھر بھی سرکاری سرادر کو بعض قوتوں کی آشیرباد حاصل ہے۔

 

قاہدین نے کہا کہ حکومت کو ظالم سرداروں کی سرپرستی ترک کرنا ہوگا۔عوام کو جینے کا حق فراہم کرنا حکومت کاکام ہے۔جس میں وہ بری طرح سے ناکام۔ہوچکی ہے۔مقررین نے کہا کہ نیشنل پارٹی اور بی ایس او پجار ظلم کے خلاف متحد ہے۔

 

نوشکی کے عوام گل خان نصیر ماما عبداللہ جان جمالدینی کی جدوجہد کے پیروکار ہے جو ظلم و جبر کے خلاف جہد کی تسلسل کی تاریخ رکھتے ہیں۔اج کے احتجاجی مظاہرہ اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ نوشکی کے عوام اپنے اکابرین کی جدوجہد کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

 

مقررین نے کہا کہ افسوس ہے کہ نامزد سردار اب تک صوبائی کابینہ کا حصہ ہے۔اور مسلط شدہ صوبائی حکومت قاتل کی سرپرستی کررہی ہے۔لیکن باشعور عوام انور جان کیھتران کے خون سے جنم لینے والی تحریک سے ظالموں کو منطقی انجام کو پہنچا ئے گے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.