لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس؛ پولیس نے پی ٹی آئی رہنماں کو بیگناہ قرار دیدیا

1

لاہور: تحریک انصاف کے رہنماں نے لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس سے متعلق اپنے خلاف قائم مقدمات میں پولیس کی جانب سے بے گناہ قرار دیے جانے کے بعد عبوری ضمانتوں کی درخواستیں واپس لے لیں۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماں کے خلاف مختلف دفعات کے تحت درج مقدمات میں عبوری ضمانتوں کی درخواستیں پولیس کی جانب سے بے گناہ قرار دیے جانے کی بنیاد پر واپس لی گئیں۔ عدالت کی جج عبہر گل نے درخواست کی سماعت کی۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 5,206

اس موقع پر ملزمان کی طرف سے برہان معظم ملک اور میاں تبسم ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔وکلا نے عدالت سے شفقت محمود، ڈاکٹر یاسمین راشد، حماد اظہر، عندلیب عباس، میاں محمود الرشید، عمیر خان نیازی، جمشید چیمہ، مسرت جمشید چیمہ، اعجاز چودھری، میاں اسلم اقبال، ندیم عباس بارا اور دیگر کی ضمانت کی درخواستیں واپس لینے کی استدعا کی۔

دوران سماعت پولیس نے عدالت میں بیان دیا کہ کسی مقدمے میں ملزمان کی گرفتاری درکار نہیں۔ تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزمان کا ان مقدمات میں کوئی کردار نہیں ہے۔ پولیس نے تھانہ گلبرگ ،بھاٹی گیٹ ،تھانہ شفیق آباد اور تھانہ شاہدرہ میں درج مقدمات میں دہشت گردی کی دفعات ختم کیں اور بے گناہ قرار دے دیا۔

برہان معظم ملک ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے تحریک انصاف کے تمام رہنماں کو 4 مقدمات میں بے گناہ قرار دیا ہے۔ سیاسی رہنماں پر دہشت گردی کی دفعات عائد کرنا آئین اور جمہوریت کی خلاف ورزی تھی۔ دہشت گردی کا قانون دہشت گردوں کے لیے بنایا گیا تھا، سیاسی رہنماں کے لیے نہیں۔

You might also like
1 Comment
  1. […] پولیس کے مطابق دھماکے میں خاتون سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا، مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.