آرمی چیف کا آئی ایم ایف پروگرام کے سلسلے میں سعودی اور اماراتی حکام سے رابطہ

1

راولپنڈی  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حکام سے رابطہ کیا ہے جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی عرب اور یو اے ای کے حکام سے گفتگو میں آئی ایم ایف پروگرام پر بات کی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ آرمی چیف کے رابطے کے نتیجے میں پاکستان کے لیے جلد اچھی خبر متوقع ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل آفرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی نائب وزیر خارجہ سے بھی رابطہ کیا تھا اور جلد قرض کیلئے آئی ایم ایف پر دباؤ ڈالنے کی درخواست کی تھی۔

اس سے قبل گزشتہ دنوں پاکستان میں عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی نمائندہ ایستھرپیرز ریز نے کہا تھا کہ پاکستان نے پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی (پی ڈی ایل) میں اضافہ کر کے مشترکہ جائزہ کی پیشگی شرائط پوری کر دی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہیکہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 24 اگست کو متوقع ہے جس میں پاکستان کے ساتھ معاہدے کی منظوری دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 5,206

یاد رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض کے لیے معاہدہ 14 جولائی کو طے پایا تھا جس کے اعلامیے میں آئی ایم ایف نے کہا تھا کہ ای ایف ایف کے تحت ساتویں اور آٹھویں جائزے کے معاملات طے پا گئے ہیں تاہم آئی ایم ایف بورڈ معاہدے کی حتمی منظوری دے گا۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ٹوئٹر کے ذریعے آئی ایم ایف سے معاہدے کا اعلان کیا اور اس معاہدے کو شیئر کیا تھا۔واضح رہے کہ آئی ایم ایف کے اعلامیہ کے اہم نکات کے مطابق پاکستان کو طلب و رسد پر مبنی ایکسچینج ریٹ کا تسلسل برقرار رکھنا ہو گا، اس کے ساتھ مستعد مانیٹری پالیسی اور سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنانا ہو گی۔ پاکستان کو 1 ارب 17 کروڑ ڈالر دستیاب ہوں گے تاہم پاکستان کو حالیہ بجٹ پر سختی سے عمل کرنا ہو گا، صوبوں نے بجٹ خسارے کو محدود رکھنے کیلئے یقین دہانی کرائی ہے۔

ایکسپورٹ ری فنانس اسکیمیں شرح سود سے منسلک رہیں گی، کرپشن کنٹرول کرنے کے لیے پاکستان میں الیکٹرانک طور پر اثاثے ظاہر کرنے پر کام ہو رہا ہے، حکومت پاکستان نیب سمیت اینٹی کرپشن اداروں کی اثر انگیزی بہتر کرنے کے لیے کام کرے گی۔

You might also like
1 Comment
  1. […] ایک صحت مند میدان تلاش کرنے کا عزم واضح ہو گیا ہے جس میں سعودی عجائب گھر خود بخود بڑھیں اور ترقی کریں، حقیقی ثقافتی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.