وزیر خارجہ سے یورپی یونین کے اعلی نمائندہ جوزف بوریل سے ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو

0

اسلام آباد  وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کمبوڈیا میں جاری اے آر ایف کے وزارتی اجلاس کے موقع پر یورپی یونین کے اعلی نمائندہ جوزف بوریل سے ملاقات کی جس میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور اعلیٰ نمائندے کے مابین پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان دوطرفہ اور علاقائی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

جاری اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے باقاعدہ تبادلوں اور باہمی فائدہ مند تعاون کی اہمیت پر اتفاق کیا۔ وزیر خارجہ نے دوطرفہ تجارت پر جی ایس پی پلس کے اثرات کو سراہا۔ پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے یورپی یونین کی حمایت کرتے ہوئے پولیٹیکل ڈائیلاگ کے ساتھ پاک یورپی یونین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے جلد از جلد انعقاد کی اہمیت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 5,206

دونوں رہنمائوں نے افغانستان کی تازہ ترین صورتحال اور سیاسی منظر نامہ میں پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے افغانستان میں انسانی اور معاشی بحران کو روکنے کے لیے مسلسل رابطے اور بات چیت کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے اعلیٰ نمائندے کو انسانی امداد کی فراہمی کے لیے پاکستان کی کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔ وزیر خارجہ اور یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندے نے افغانستان کی صورتحال پر قریبی رابطہ کاری اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.