بلوچستان کی سیلابی صورتحال کے پیش نظر وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی ہدایت پر ہنگامی بنیادوں پر ٹیمیں تشکیل

1

اسلام آباد  بلوچستان کی سیلابی صورتحال کے پیش نظر وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی ہدایت پر ہنگامی بنیادوں پر ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق وفاقی عبد القادر پٹیل نے کہاکہ پمز سے ڈاکٹروں کی ٹیم بلوچستان کے آفت زدہ علاقوں میں اگلے دو روز میں پہنچ جائیں گی ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ 30000سے زائد ویکسینیشن کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 5,206

وفاقی وزیر نے کہاکہ بلوچستان سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر ای پی آئی کو رات گئے ہدایت جاری کر دی گئی ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ بلوچستان میں بچوں کیلئے دست اسحال، ٹائیفائیڈ، اور خسرہ سے بچاؤ کی ویکسین اگلے ایک روز میں بلوچستان پہنچ جائیں گی ۔

انہوںنے کہاکہ بخار، نزلہ، زکام، اور آنکھوں کی بیماری سے بچاؤ کی دواؤں کی بھاری مقدار کی فراہمی کو یقینی بنارہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اس مصیبت اور مشکل کی گھڑی میں ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنا رھے ہیں

You might also like
1 Comment
  1. […] نے کہا کہ بلوچستان کے وکلاء کا شمار ملک کے بہترین وکلاء میں ہوتا ہے جو […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.