شاہ محمود قریشی کی بیٹی کی سیاست میں انٹری

0

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ این اے 157 میں خاندانوں کی نہیں انسانیت کی بات ہورہی ہے۔

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ این اے 157 میں خاندانوں کی نہیں انسانیت کی بات ہورہی ہے، میری بیٹی مہربانو نے عمران خان کی ہدایت پر کاغذات جمع کرائے ہیں، معاشرے کی تبدیلی میں پڑھی لکھی خاتون کا بڑا کردار ہے، ہمیں پاکستان کی آئندہ نسل کے لئے کردار ادا کرنا ہے، پاکستان کی آدھی آبادی خواتین پر مشتمل ہے۔

پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پارلیمان میں خواتین کے لئے الگ سیٹیں مختص کی گئی ہیں، تحریک پاکستان بھی خواتین کے کردار کے بغیر نامکمل تھی، 1965 کی جنگ اور 2005 کے زلزلے میں بھی خواتین نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 5,206
You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.