واشنگٹن امریکی صدرجو بائیڈن کے یمن کے لیے خصوصی ایلچی ٹِم لینڈرکنگ نے ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کی معاندانہ کارروائیوں پرمذمت کی ہے اور کہاہے کہ انھوں نے امریکا اوراقوام متحدہ کے موجودہ اور سابق عملہ کے بارہ ارکان کو بدستور زیرحراست رکھا ہوا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے ایک بیان میں کہا کہ یہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے اور ہم امریکی اور اقوام متحدہ کے عملہ کے سابقہ اور موجودہ ارکان کو حراست میں رکھنے پر حوثیوں کی مذمت کرتے ہیں۔
انھوں نے یمن میں جنگ بندی میں حالیہ توسیع کے بارے میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امریکی ملازمین کی حراست انتہائی منفی اشارہ دیتی ہے۔ہم حوثیوں کی جانب سے ان افراد کی غیرمشروط رہائی میں نیک نیتی کا مظاہرہ دیکھنا چاہتے ہیں۔
[…] جانب امریکی حکومت کے ایک سینیر اہلکار نے ویانا میں ہونے والے جوہری […]