مہوش حیات نے ایک اور بین الاقوامی اعزاز حاصل کرلیا

1

لاہور مارول سنیمیٹک ورلڈ کی پہلی مسلم سپر ہیرو سیریز مس مارول کے ذریعے بین الاقوامی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے والی اداکارہ مہوش حیات نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا۔

اداکارہ مہوش حیات کو یوکے مسلم فلم کے پیٹرنز میں شامل کرلیا گیا ،ڈزنی کی اسکرین رائٹر اور ہدایت کارہ لینا خان بھی یوکے ایم ایف کی سرپرست بن گئیں۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 5,206

یوکے مسلم فلم نے اس بات کا اعلان اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا ہے، یوکے مسلم فلم کی پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے بہت فخر ہے کہ ایوارڈ یافتہ اداکارہ مہوش حیات اور معروف مصنفہ اور ہدایت کارہ لینا خان یوکے ایم ایف کے سرپرستوں میں شامل ہوگئی ہیں۔

اسی حوالے سے مہوش حیات نے بھی خوشی کا اظہار کیا کہ عالمی تنظیم نے انہیں اپنا سرپرست مقرر کیا اور انہیں امید ہے کہ ان کی شمولیت سے تنظیم سمیت ابھرتے ہوئے مسلمان شوبز شخصیات کو بھی فائدہ ملے گا۔مہوش حیات کی طرح لینا خان نے بھی یوکے مسلم فلم کی سرپرست مقرر ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔

You might also like
1 Comment
  1. […] ہوا۔تاجروں کا کہنا تھا کہ اگر حکومت ڈیوٹی ختم کردے اور بین الاقوامی منڈی میں بھی قیمتیں گر جائیں تو گندم درآمد کی جاسکتی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.