صوبے کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر یار محمد(ایریگیشن، بی 20) کو خضدار، قلات، سوراب، آواران، بیلہ اور حب میں اہم ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔
وہ 05 اگست سے 11اگست کے دوران ان علاقوں کا تفصیلی دورہ کریں گے اور صورتحال کا جائزہ لیں گے۔
محمد اکرم خان(ایریگیشن بی 19) کو پنجگور، تربت اور گوادر میں تعینات کیا گیا ہے، وہ 06 اگست سے 11 اگست تک ان علاقوں کا دورہ کریں گے۔
یہ تمام تر اقدامات حکام بالا کے احکامات کی روشنی میں، صوبے میں سیلابی صورتحال سے موثر انداز میں نمٹنے کیلئے اٹھائے جا رہے ہیں۔