کوئٹہ: نواب اکبر بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم کے دورازے 11 سال بعد کھل گئے

بلوچستان 24 ویب ڈیسک 

کوئٹہ بگٹی اسٹیڈیم11سال بعد فرسٹ کلاس میچز کی میزبانی کرے گا

بلوچستان کی ٹیم اپنے 4 میچز ہوم وینیو پر کھیلے گی، پہلا سدرن پنجاب کے خلاف 21 سے 24 ستمبر تک جاری رہے گا، دوسرا سینٹرل پنجاب اور بلوچستان کی ٹیموں کے درمیان 28 ستمبر سے شروع ہونا ہے، میزبان ٹیم 28 سے 31 اکتوبر تک خیبر پختونخوا جبکہ 4 سے 7 نومبر تک سدرن پنجاب کی میزبانی کرے گی۔

بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں واحد ایک روزہ میچ 1996 میں کھیلاگیا تھا، وہاں آخری فرسٹ کلاس میچ اکتوبر 2008 میں میزبان بلوچستان اور سرحد کی ٹیموں کے درمیان ہوا۔بگٹی اسٹیڈیم اب تک 25 فرسٹ کلاس میچزکی میزبانی کر چکا ہے۔

ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ پی سی بی ہارون رشیدکا کہنا ہے کہ ایک بار پھر کوئٹہ میں ڈومیسٹک میچز کا انعقاد پی سی بی کی پالیسی کا حصہ ہے، قومی کرکٹرز کے ہمراہ میدان میں اترنے سے مقامی کھلاڑیوں کے کھیل میں نکھار آئے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں