عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کوتحرک کردار ادا کرنا ہوگا نوابزادہ زرین خان مگسی
لسبیلہ 05 اکتوبر۔ پارلیمانی سیکریٹری برائے سیاحت وثقافت نوابزادہ زرین خان مگسی نے کہا ہے کہ عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کوتحرک کردار ادا کرنا ہوگا کھلی کچہری کے انعقاد سے عوام کو درپیش مسائل سے ہمیں آگاہی حاصل ہوتی ہے بحیثیت عوامی نمائندہ عوام کے درمیان رہ کر مسائل کا بہتر ادراک اور اندازہ ہوتا ہے کہ شہریوں کوکن مسائل کا سامنا ہے اور ہماری کوشش ہوتی ہے کہ یہ مسائل حل کرکے عوامی مشکلات کا ازالہ کیا جاسکے
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع لسبیلہ کے ہیڈکوارٹر اوتھل میں منعقدہ کھلی کچہری سے دوران خطاب کہی میر زرین خان مگسی نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے اور عوام کے تمام جائز شکایات کاازالہ و بنیادی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے کھلی کچہری میں اوتھل و لاکھڑا سے بڑی تعداد میں عوام الناس نے شرکت کی اور کھلی کچہری میں اپنے مسائل ایم پی اے زرین خان مگسی اورانتظامی افسران کے سامنے پیش کئے کھلی کچہری میں نوابزادہ زرین خان مگسی ڈی سی لسبیلہ حمیرہ بلوچ اورایس ایس پی لسبیلہ نوید عالم نے تمام مسائل فوری حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اورموقع پر متعلقہ محکموں کے افسران کو عوامی شکایات کے ازالے کیلئے ہدایات جاری کیں پارلیمانی سیکرٹری برائے سیاحت و ثقافت نوابزادہ زرین مگسی نے کہا کہ کھلی کچہری کے بعد تمام محکموں کے افسران کو ہابند کیاجائیگا
کہ وہ فوری نوعیت کے عوامی مسائل کے حل کیلئیاحکامات پر عملدرآمد کریں تحصیل بیلہ کے بعد ضلعی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ کھلی کچہری میں جن مسائل کی نشاندہی کی گء ہے ان پر فوری عملدرآمد کیلئے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن پلان بناکر مرحلہ وارعملدرآمد کریگی انہوں نے کہا کہ عوام الناس کی جانب سے پیش کردہ مسائل میں صوباء سطح کے جن ایشوز کی نشاندہی کی گء ہے انکے کیلئے وہ خود متعلقہ محکموں کے سیکریٹریز سے بات کرینگے عوامی مینڈیٹ کیساتھ عوامی مسائل حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے عوامی نمائندگی کاحق ہرفورم پر اداکرینگے وفاقی وزیرجام کمال کی مشاورت سے حلقۂ انتخاب کے لوگوں کے بنیادی مسائل انکے گھر کی دہلیز پر حل کرینگے کھلی کچہری کے بعد تعلیم صحت اورانفراسٹرکچر سے متعلق جو بھی ایشوز ہونگے لوگ انکے حل کی جانب پیشرفت دیکھیں گے ہم کبھی عوام کو مایوس نہیں کرینگے
ڈپٹی کمشنر لسبیلہ محترمہ حمیرابلوچ نے کھلی کچہری سے خطاب میں کہا کہ جام یوسف لائبریری اوتھل کی سولرائزیشن اولائبریری کتب کیلئے محکمہ ثقافت وسیاحت سے رابطہ کیا ہے جلد اس پر کام شروع اوررکتابیں مہیا ہونگی ڈپٹی کمشنر لسبیلہ نے کہا کہ ایس ایس پی لسبیلہ نے لائبریری کیلئے کتابیں عطیہ کی ہیں اشائاللہ جام یوسف لائبریری کو ماڈرن لائبریری بنائیں گے پارلیمانی سیکرٹری کی سربراہی میں منعقدہ کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرہ بلوچ ایس ایس پی لسبیلہ نوید عالم۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لسبیلہ سراج بلوچ۔چیئرمین لسبیلہ سردار عبدالرشید پھورائی سمیت تمام ڈیپارٹمنٹ کے ضلعی افسران شریک ہوئے ضلع لسبیلہ کے شہریوں نے عوامی مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری کے انعقاد کو خوش آئند اقدام قرار دے دیا ہے۔