کوئٹہ (خ ن )غذائی قلت بلوچستان کا ایک اہم مسئلہ ہے لوگوں میں شعور وآگاہی پیدا کرنے سے لاکھوں کمزور بچوں اور ماوٴں کو موت کے چنگل سے نکالاجاسکتاہے
نیوٹریشن پروگرام کی کامیابی میں سب سے اہم کردار پی پی ایچ آئی کی ٹیم کا ہے
صوبائی کوآرڈینیٹر نیوٹریشن پروگرام ڈاکٹر امین مندوخیل کا خاران کے مختلف بنیادی مراکز صحت اور سول ہسپتال میں قائم پی پی ایچ آئی کے اوٹی پی سینٹرز کا دہ رہ
پی پی ایچ آئی خاران کی کارکردگی کی تعریف
صوبائی درالحکومت کوئٹہ میں بیٹھ کر کسی ادارے کی کارکردگی کے بارے میں کوئی رائے قائم کرنا درست نہیں
خاران آکر یہ اندازہ ہوا کہ یہاں نیوٹریشن پروگرام میں محدود وسائل کے باوجود پی پی ایچ آئی اور محکمئہ صحت کی کوارڈینیشن کی بدولت ہزاروں کمزور ماوٴں اور بچوں کو غذائی قلت کے اس پروگرام میں شامل کرکے ایک صحتمند معاشرے کی بنیاد رکھی گئی
بلوچستان ہمیشہ قحط اور خشک سالی کا شکار رہاہے باقی صوبوں کی نسبت بلوچستان میں غذائی قلت زیادہ ہے
یہاں خوراک کی کمی کے سبب ماوٴں اور بچوں کی اموات بھی دیگر صوبوں کی نسبت زیادہ ہے جسکی روک تھام کے لئے عملی اقدامات کی اشد ضرورت ہے
قبل ازیں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خاران ڈاکٹر بشیر احمد بلوچ ،ڈسٹرکٹ سپورٹ مینیجر پی پی ایچ آئی نعمت اللہ مینگل اور ڈسٹرکٹ نیوٹریشن آفیسر احترام الحق کبدانی نے صوبائی کوارڈینیٹر کو تفصیلی بریفنگ دی۔