اسلام آباد (مانیٹرنگ نیوز /ٹی وی نیوز)پی ٹی وی کی سکرین پر غلطی سے بیجنگ کو بیگنگ یعنی بھیک مانگنا لکھ دیاعین اسی وقت وزیراعظم عمران خان کا چین میں خطاب نشر کیا جارہا تھا
میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اتوار کے روز سرکاری ٹی وی پر ہونے والی افسوسناک غلطی کی تہہ تک پہنچنے کیلئے انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے وزیراعظم کے چین میں خطاب کے دوران پی ٹی وی کی سیکرین پر بیجنگ کو بیگنگ ( BEGGING) لکھا جانا غلطی یا سازش؟،
پتہ لگانے کے لئے انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔
وزیر اطلاعات کی جانب سے تحقیقات کا حکم اس امر کی نشاندہی کرنے کیلئے دیا گیا ہے کہ بیجنگ کو بیگنگ لکھنا محض تائپنگ کی غلطی تھی یا سرکاری ٹی وی میں موجودہ حکومت مخالف کسی کالی بھیڑ کے بغض کا نتیجہ تھا۔
دوسری جانب پی ٹی وی نے غلطی پر معذرت کی ہے