پاکستانی بلے باز بابراعظم نے ٹی 20 کرکٹ میں تیز ترین ایک ہزار رنزبنانے کا عالمی ریکارڈ بنادیا۔
بابراعظم نے اپنے کیئر کے 26ویں اننگز میں ایک ہزار رنز مکمل کرکے ویرات کوہلی کا عالمی ریکارڈ توڑدیا
بابر اعظم نے یہ ریکارڈ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرے ٹی ٹوٴنٹی میچمیں بنایا .
پاکستان کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں.جس میں وقاص مقصود کو حسن علی کی جگہ جبکہ شاہین شاہ آفریدی کی جگہ عْثمان شنواری کو شامل کیا گیا ہے.
بابر اعظم کو ٹی ٹوٴنٹی کرکٹ کے دو بڑے ورلڈ ریکارڈ توڑنے کے لئے 48 رنز درکار تھے جو انہوں نے بنا کر توڑ ڈالے ہیں.
پہلا بڑا ریکارڈ تیز ترین ٹی ٹوٴنٹی 1000 رنز کا تھا.جو کہ اس سے پہلے انڈین کپتان ویرات کوہلی کے پاس تھا جنہوں نے 27 میچز میں بنا کر یہ ریکارڈ بنایا تھا.
بابر اعظم نے اپنے 26 ویں ٹی ٹوٴنٹی میچ میں اپنے 1000 رنز مْکمل کر لئے اور یہ ریکارڈ توڑ ڈالا.
بابر اعظم کے ریکارڈ توڑنے سے پہلے آسٹریلین کپتان ایرون فنچ دوسرے نمبر تھے .جنہوں نے 29 میچز میں بنایا تھا لیکن اب وہ تیسرے نمبر چکے گئے ہیں.
اسکے علاوہ دوسرا ریکارڈ جو بابر اعظم نے توڑا وہ ایک سال میں سب سے زیادہ ٹی ٹوٴنٹی رنز کا ہے.
ویرات کوہلی نے یہ ریکارڈ 2016 میں بنایا تھا جب انہوں نے سال 2016 میں 641 رنز بنائے