ویب ڈیسک
اسلام آباد۔۔۔۔
سابق صدر اور پیپلزپارٹی پارلیمینٹیرینز کے سربراہ آصف علی زرداری نے باضابطہ طور پر پاکستان پیپلزپارٹی کی کمان اپنے صاحبزادے بلاول بھٹو کے سپرد کردی
پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ جمہوریت ہمیں تحفے میں ملی ہے ،
ہم تو گڑھی خدا بخش دفن ہو جائیں گے مگر بلاول بھٹو زرداری اب کمان آپ کو سونپ رہا ہوں
امید ہے جس طرح آپ نے بینظیر بھٹو شہید اور میرے ساتھ وفا کی ہے اتنی ہی وفا بلاول بھٹو زرداری کیساتھ نبھائیں گے ۔
منگل کو اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ میں پاکستان پیپلزپارٹی کے 50ویں یوم تاسیس کے موقع پر جلسے کا انعقاد کیاگیا