چیئرمین مونسپل کمیٹی واشک میر بشارت اللہ ہالہ زئی مفتی محمد حمزہ اور حافظ کلیم اللہ ڈومکی نے کہا ہے کہ ضلع واشک کے مختلف علا قوں میں تیل اور گیس تلا ش کر رہا ہے جس میں متعلقہ کمپنی نے مقامی لوگوں اور ٹرانسپورٹروں کو کو نظر انداز کر کے باہر سے لوگوں کو لا کر آباد کر رہے ہیں۔
کوئٹہ ویب رپورٹر
جس کی ہم مذمت کرتے ہیں اور کمپنی اس سلسلے میں نظر ثانی کریں ورنہ ہم سخت احتجا ج کرینگے۔
یہ بات انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی مہینوں میں ضلع واشک کے مختلف علاقوں میں تیل اور گیس تلا ش کر رہا ہے مگر اس سے مقامی افراد کو تا حال کوئی فائدہ نہیں مل رہا ہے کیونکہ کمپنی 90فیصد ملا زم غیر مقامی ہیں۔
جن کا تعلق نہ ہی واشک سے ہے اور نہ ہی بلوچستان سے ہے ملا زمین کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹر بھی غیر مقامی ہیں اور 10فیصد مقامی ملا زمین کے ساتھ انتہائی ظلم کیا جارہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ جب ہم نے اس سلسلے میں متعلقہ ادروں سے شکایت کی گئی تو ہمیں جواب ملا کہ مزدوروں کو ٹینڈر کیا گیا ہے ہمارے اندازے میں یہ ملک کی تاریخ کا انوکھا واقعہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ مزدوروں کے سیفٹی کیلئے بھی کمپنی کے جانب سے کوئی منصوہ بندی نہیں ہے مزدوروں کے ساتھ حیوانون والا سلوک کیا جارہا ہے جن مزدوروں نے اپنے حق کی خاطر احتجاج کیا ہے ان مزدروں کو کپنی نے فارغ کیا ہے تاکہ آئندہ کوء بھی مزدرو بات کرنے کی جرات نہ کر سکے ۔
انہوں نے کہا کہ ایک کمپنی ضلع واشک کے مختلف علا قوں میں تیل اور گیس تلا ش کر رہا ہے جس میں متعلقہ کمپنی نے مقامی لوگوں اور ٹرانسپورٹروں کو کو نظر انداز کر کے باہر سے لوگوں کو لا کر آباد کر رہے ہیں جس کی ہم مذمت کرتے ہیں اور کمپنی اس سلسلے میں نظر ثانی کریں ورنہ ہم سخت احتجا ج کرینگے۔