لاہور پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے مہنگائی، معاشی تباہی اور بے روزگاری کا راستہ روکیں،اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ این اے 133لاہور کے ضمنی انتخاب میں عوام بھرپور حصہ لیں۔عوام باتوں، دعوں اور نعروں کے فریب میں نہ آئیں، کارکردگی کوووٹ دیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن)ہی ملک اور عوام کو ریلیف دے سکتی ہے، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ جوق درجوق گھروں سے نکلیں، حالات بدلنے میں اپنا کردا ر ادا کریں۔